گود میں اٹھائے بچے کا نام سن کر حیران رہ گئیں، والدین کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل موجودہ حکومت اور اس کے وزیرداخلہ سے اس قدر نفرت کرتی ہیں کہ انہیں اب ثناء اللہ کا نام بھی اچھا نہیں لگتا اور وہ نہیں چاہتیں کہ کسی بھی طرح اور کسی بھی حوالے سے ثناء اللہ کا نام ان کے سامنے آئے یا اس نام کا کوئی شخص ان کے سامنے آئے حتٰی کہ وہ کوئی بچہ ہی کیوں نہ ہو۔
یہ صورت حال اس وقت سامنے آئے جب زرتاج گل نے ایک معصوم بچے کے والدین کو اس کا نام ہی تبدیل کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زرتاج گل کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایک چھوٹے بچے کو گود میں اٹھایا ہے ،خاتون سیاستدان سامنے موجود بچے کے والد سے اس کے نام کے بارے میں دریافت کرتی ہیں تو وہ کہتے ہیں بچے کا نام ثنااللہ ہے جس پر زرتاج گل حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے والدین کو بچے کا نام تبدیل کرنے کامشورہ دیتی ہیں ۔
یا د رہے کہ موجودہ حکومت کے وزیر داخلہ کا نام رانا ثناء اللہ ہے جس سے تحریک انصاف کو بڑی تکلیف ہے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کے دورمیان آئے روز ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی رہتی ہے۔جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن رانا ثناء اللہ کا نام بھی سننا گوارہ نہیں کرتے چاہے وہ کوئی معصوم بچہ ہی کیوں نہ ہو۔ ایسی ہی صورت حال زرتاج گل کی اس ویڈیو میں سامنے آئی ہے ۔جب تحریک انصاف کی رہنما ا ور سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے گود میں اٹھائے بچے کے والدین کو نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا ۔




