آرمی چیف سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد:پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔آرمی چیف کی طرف سے افغان عبوری حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا دہشتگردی کے مشترکہ چیلنجز سینمٹنیکیلئے افغان حکومت کی مکمل حمایت اور عزم ضروری ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیرخارجہ کن گینگ نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیرخارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔آرمی چیف نے علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرپاکستان کے لیے چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا۔
چینی وزیرخارجہ کن گینگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے سی پیک پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
چینی وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے خطے میں امن واستحکام کے فروغ میں چین کے کردار کو تسلیم کیا، فریقین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاع اور سکیورٹی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات مثبت نوٹ پر ختم ہوئی جس میں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط کرنیکے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔آرمی چیف کی طرف سے افغان عبوری حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں موجودہ سکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتربنانے پرگفتگو کی گئی۔
افغان وزیرخارجہ نے کہا افغانستان میں امن سے متعلق پاکستان کے مسلسل کردارکو سراہتے ہیں، علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں،امیرخان متقی آرمی چیف نے باہمی تعلقات مستحکم کرنے اور مشترکہ امور سے باقاعدہ روابط پراتفاق کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وزیرخارجہ نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کوسراہا۔امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کیفروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نیافغان عبوری حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اور عزم کی ضرورت کا اعادہ کیا اور مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے افغانستان کی عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور افغانستان میں امن اور ترقی میں پاکستان کی سہولت کاری کو تسلیم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔