ریسکیو1122, زندگی سب سے پہلے مہم کا آغاز

اسلام آباد میں ریسکیو1122 اور ریڈکراس کے باہمی اشتراک سے زندگی سب سے پہلے مہم کا آغاز ہو گیا۔مہم کا مقصد ہیلتھ کیئر مسائل کی طرف توجہ اور حادثات میں انسانی جان کے نقصان میں کمی لانا ہے۔

مہمان خصوصی وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے مہمانوں سے حلف لے کر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سائرہ افضل تارڑ نے تقریب کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس اور پنجاب ایمرجنسی سروس اور دیگر تنظیموں کے ورکرز کی یہ مہم قابل ستائش ہے۔ عوام کی اس مہم میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ہمیں ہیلتھ ایشوز کو حل کرنے کے لیے عوام میں شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ جاری تو کئے مگر لوگ اسکو استعمال بھی کرتے کیونکہ تعلیم کی کمی ہے۔ہمیں اسطرح کے پروگرامز کے لیے بھی آگاہی پروگرام شروع کرنے پڑتے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پارلیمنٹ میں ختم نبوت والے ایشو پر بات ہورہی ہے جو واقع ہی نہیں ہوا۔ان کاکہنا تھا کہ آج نئے پاکستان کی بات ہورہی ہے وہ نہ جانے کیسا ہوگا مگرانہیں اپنے پرانے پاکستان سے محبت ہے۔ہمیں پرانا پاکستان ہی قبول ہے جس میں لوگ دوسروں کی بات سنتے اور برداشت کرتے ہوں۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت سرکاری اور نیم سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نےمہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔