اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین اس وقت شدید تنہائی کا شکار ہیں اور ان کا خیال ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی غیر محسوس انداز میں پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں اور انہوں نے عمران خان اور پارٹی کو اہمیت دینا کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ناراض ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کپتا ن عمران خان کی صدر مملکت سے عارف علوی سے اس حد تک ناراضگی ہوگئی ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عارف علوی کے میسجز کا جواب دینا بھی چھوڑ دیا، دنوں کے درمیان ایک ہفتہ قبل آخری دفعہ رابطہ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت پی ٹی آئی رہنماوں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے بعد عارف علوی نے عمران خان کو موجودہ سیاسی صورتحال میں دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔ صدر مملکت کی آخری ملاقات عمران خان کی رہائی کے وقت ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بدلتی صورت حال میں اس کے بعد سے صدر عارف علوی نے بھی حکومت سازی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے پاس کئے گئے بلوں پر دستخط کرنا شروع کر دئیے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان ان سے ناراض ہیں ۔عمران چاہتے ہیں کہ صدر حکومت کے لئے سہولت کار بننے کی بجائے اس کی مشکلات میں اضافہ کریں۔

