بہارہ کہو ایکشن کمیٹی نے میرا بیگوال ٹیکنکل کالج کی بحالی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی منصوبہ بندی کرلی


اسلام آباد :ہہارہ کہو ایکشن کمیٹی نے میرا بیگوال ٹیکنکل کالج کی بحالی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی منصوبہ بندی کرلی. غوث حامد غوث کو یونین کونسل 5 بہارہ کہو ایکشن کمیٹی کا چیف آرگنائزر،ملک سرفراز کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور توقیر جدون کو مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نامزد کردیا گیا. سابق آزاد امیدوار این اے 53 چیئرمین بہارہ کہو ایکشن کمیٹی جاوید انتظار نے عہدے دران سے حلف لیا. اجلاس میں ہارہ کہو ایکشن کمیٹی کی سوچ نظریے اور پروگرام کی تشہیری مہم , عہدیداران کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے،جلد از جلد وارڈز تنظیمی کمیٹیاں مکمل کرنے کے فیصلے بھی کیے گئے. جاوید انتظار کی زیر قیادت ہونے والے تنظیمی اور مشاورتی اجلاس میں چیف آرگنائزر راجہ عثمان عباسی،مرکزی نائب صدر راجہ محمد سرفراز, عابد شاہ, ندیم جنجوعہ،ملک سرفراز،توقیر جدون و دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید انتظار نے کہا کہ عہدے دار 8 اکتوبر کے احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے پورا زور لگائیں. بہارہ کہو کے لوگوں کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیں. حکومت پر میرا بیگوال ٹیکنکل کالج کی بحالی کے لیے عوامی دبا بڑھائیں گے. وزیراعظم عمران خان بہارہ کہو میں ٹیکنکل کالج بنانے کے انتخابی وعدے کی پاسداری کریں . مرکزی اور نومنتخب عہدیداران 17 اکتوبر تک اپنی اپنی یونین کونسلز کی تنظیمی وارڈ کمیٹیاں مکمل کریں. اجلاس سے راجہ عثمان عباسی،غوث حامد،راجہ سرفراز اور دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ 8 اکتوبر کو اپنی نسلوں کے مستقبل کی بقا کے لیے نکلیں گے. بروز جمعہ بوقت تین بجے پریس کلب اسلام آباد کے سامنے میرا بیگوال ٹیکنکل کالج کی بحالی کے لیے احتجاج کریں گے. میرا بیگوال ٹیکنکل کالج کی جگہ پر کوئی اور پراجیکٹ بنانیکی اجازت ہرگز نہیں دینگے. مقررین نے اہلیان بہارہ کہو کی سیاسی، سماجی سر گرم شخصیات سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دے دی۔