ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر سپورٹس بلٹن کے زیراہتمام تقریب

اس وقت دنیا بھر دوستی کے رشتے کھیلوں کے ناطے سلوگن کو فروغ دینے اور اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے،مقررین

اسلام آباد:انٹر نیشنل ویب سائٹ سپورٹس بلٹن کے زیر اہتمام ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر 2جولائی کو ایڈیٹر اعبدالجبار فیصل کی رہائش گا ہ نایاب ہائوس میڈیا ٹان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے سپورٹس جرنلسٹوں نے شرکت کی،تقریب میں سینئر صحافی و سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کی سابق صدر فوزیہ شاہد،ناصر اسلم راجہ،م محمد رضوا ن ملک حسن علی،ناصر ہاشمی،شاہد الحق،رضی الدین احمد،وقار احمد خان،عبداللہ اسجد،اعزاز احمد،حماد کیانی،ہارون ذوالفقار،اور دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سپورٹس جرنلزم کی اہمیت پر روشنی ڈالی،ا س موقع پر سپورٹس بلٹن کے ایڈیٹر عبدالجبار فیصل نے کہا کہ جس طرح کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں اسی طرح کھیلوں کے صحافی بیرون ملک جاکر اپنے کردار کے ذریعے ملک کا سافٹ امیج پیش کرتے ہیں،اور صحافی کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھیلوں کو یکساں اہمیت دیتے ہیں اور ان کی ترقی و ترویج کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں،اس موقع پر تمام شرکا نے اس دن کے حوالے سے بھارتی سپورٹس جرنلسٹوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، رضوان ملک نے تجویز کیا کہ تمام سپورٹس جرنلسٹوں کو اس سلوگن دوستی کے رشتے کھیلوں کے ناطے کو مضوط کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنی حکومتوں پر زور دینا چاہیے کہ وہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھیں اور کھیلوں کے ذریعے اقوام کے درمیان دوستی کو مضبوط کریں ۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔