یہودی سسرالیوں سے متعلق سوال پر عمران خان کا جواب دینے سے گریز

25 سال قبل جب اینکر نے دوران انٹرویو یہ سوال کیا تو خان نے یہ کہ کر بات ختم کر دی اس سے متعلق مزید بات نہ کریں

https://twitter.com/i/status/1678868900040015877

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک ویڈیو ان دنوں بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ گو یہ ویڈیو 25 سال پرانی ہے لیکن جب سے اسرائیل نے کھل کر عمران خان کی حمایت کی ہے ان کے مخالفین ایسی ویڈیو کو دوبارہ ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو جو 25 سال پرانی ہے سامنے آئی ہے جس میں عمران خان یہودی سسرالیوں سے متعلق سوال پر خاصے پریشان دکھائی دئیے اور پھر انہوں نے کہا اس پربات نہ کی جائے۔
سابق وزیراعظم عمران خان ویسے تو خطروں کے کھلاڑی ہیں لیکن ماضی میں کیا گیا یہ سوال انہیں کچھ پریشان کرگیا تھا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی 25 سال پرانی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس نے نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر کی جانب سے عمران خان سے سابقہ سسرالیوں یعنی پہلی اہلیہ جمائما خان کے اہلِ خانہ کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ کے کینسر اسپتال پر سابقہ سسرالیوں نے خود اتنا پیسہ صرف کیا ہے کیونکہ انہیں کینسر سے متعلقہ ادویات کا انسانوں پر تجربہ کرنا تھا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان یہودی دواساز کمپنی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے قاصر رہے، لہذا انہوں نے یہ کہنے پر اکتفا یا کہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہ کی جائے۔دراصل اس طرح کی ویڈیو ز اسرائیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کے بعد سے منظر عام پر آرہی ہیں ۔
اگر خان کے ماضی کودکھا جائے تو ان کی اپنے یہودی سسرالیوں کی حمایت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے مئیر لندن کے انتخاب کے موقع پر ایک مسلمان امیدوار جو سابق پاکستانی بھی ہیں ان کی حمایت کی بجائے اپنے سالے کی حمایت کی تھی لیکن وہ پھر بھی کامیاب نہ ہوئے تھے۔