
اسلام آباد :چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے آئی سی سی غوری گارڈن کالج کے پہلے تعلیمی سیشن فرسٹ ائیر میں خصوصی سکالرشپ کا اعلان کر دیا۔میٹرک میں 1000 سے زائد نمبر لینے والے طلبا کو فل ( 100فیصد) سکالرشپ دیا جائے گا۔85 فیصد سے 90 فیصد لینے پر 75 فیصد جبکہ 80 سے 85 فیصد نمبر لینے والوں کو 50 فیصد سکالرشپ دیا جائے گا۔فرسٹ ائیر میں داخلہ ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹسٹ میں حصہ لینے والے تمام طلبا و طالبات کا سکالرشپ 20 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد سکالرشپ کر دیا گیا ہے۔
جاوید انتظار نے ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی اور پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن کیمپس افراز عباسی سے ملاقات و مشاورت کے بعد خصوصی سکالرشپ کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ سکالرشپ محض پہلے تعلیمی سیشن کی خوشی میں ایک سال کے لئے دیا گیا ہے۔دوسرے تعلیمی سیشن میں صرف میرٹ سکالرشپ دیا جائے گا۔آئی سی سی غوری گارڈن کیمپس پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ایف ڈی اے سکالرشپ امتحانات دلوائیں گے۔ پلے گروپ سے گیارہویں جماعت کے داخلے جاری ہیں۔
غوری گارڈن اور ملحقہ دائیں بائیں علاقوں کی نسبت سستی اور معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔جاوید انتظار نے مزید کہا کہ غوری گارڈن کیرئیر اکیڈمی میں کلاس ون سے بارہویں جماعت میں فل اکیڈمی میں اے گروپ میں داخلے لے رہے ہیں۔ اگست کے بعد B گروپ شروع کریں گے۔ آئی سی سی کیانی روڈ کیمپس بہارہ کہو نے میٹرک میں 1061 نمبر لے کر غوری گارڈن اور اسکے ارد گرد تمام تعلیمی اداروں سے زیادہ نمبر لئے ہیں۔ہمارے تعلیمی ادارے گزشتہ بیس سال سے فیڈرل بورڈ میں ٹاپ ٹین پوزیشنز لے رہے ہیں ۔28 سال کے کامیاب تعلیمی تجربے کے بعد غوری گارڈن میں کالج اور اکیڈمی کا آغاز ہوچکا ہے۔غوری گارڈن کالج اکیڈمی سے فیڈرل بورڈ کی ٹاپ پوزیشنز لیں گے ۔


