ہندی سنیما میں جو مقام امیتابھ بچن کو حاصل ہے وہی لولی وڈ میں ندیم کو حاصل ہے
اصل نام ندیم بیگ 19 جولائی،1941 کو وجیاوادا، مدراس،ہندوستان میں پیدا ہوئے

اسلام آباد:پاکستان کے نامور فلمی اداکار ندیم 82برس کے ہوگئے ، 19 جولائی کو ان کے چاہنے والوں نے ان کی 82 ویں سالگرہ منائی ۔پاکستان کے نامور ادا کار ، گلو کار اور فلم ساز ندیم کا اصل نام نذیر بیگ ہے۔وہ 19 جولائی،1941 کو وجیاوادا، مدراس،ہندوستان میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے وقت مشرقی پاکستان آگئے ۔
1967 میں اپنا فلمی سفر شروع کیا۔فلم ساز کیپٹن احتشام کی فلم چکوری میں شبانہ کے ساتھ کام کیا۔بعدازاں کیپٹن احتشام نے اپنی بیٹی فرازنہ کی شادی ان سے کر دی اور ندیم ان کے داماد بن گئے۔
.فلمی صنعت میں قدم رکھنے سے پہلے ندیم نے سندھ مدرستہ الاسلام اور اسلامیہ کالج کراچی سے تعلیم حاصل کی ۔1960 میں انہوں نے طلعت حسین اور چند اداکاروں کے ساتھ مل کر ٹی وی کلب بنایا
۔ندیم نے اپنے فلمی سفر میں دو سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ہندی سنیما میں جو مقام امیتابھ بچن کو حاصل ہے وہی لولی وڈ میں ندیم کو حاصل ہے۔1997 میں تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا گیا ۔فلمی ایوارڈ نگار 16 بار حاصل کیا۔شبنم اور ندیم کی فلمی جوڑی نے بے شمار فلموں کو باکس آفس پر کامیاب کیا۔
ندیم پر احمد رشدی اور بعد میں اخلاق احمد کی آوازوں میں فلمی گانے فلمائے گئے جن سے ندیم کو بہت شہرت حاصل ہوئی اور ان کا فلمی سفر بہت آسان ہوگیا۔

