رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بلاجواز ٹیکس مسترد کرتے ہیں ندیم گجر

اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،ترقی کے لئے ٹیکس ریٹ کم، سسٹم آسان اور کنسٹرکشن سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے


اسلام آباد: سابق صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن چوہدری ندیم گجر نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بلاجواز ٹیکس مسترد کرتے ہیں ان ٹیکسز کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا. ہماری تجویز ہے کہ حکومت معاشی بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ٹیکس ریٹ کم، سسٹم آسان اور کنسٹرکشن سیکٹر پر خصوصی توجہ دے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ حکومتی اقدامات سے فائدہ کم نقصان زیادہ ہورہا ہے ٹیکس دینے والوں کو ہی ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں کاروبار کو آسان بنانا اور کاروباری برادری کو ہر قسم کی سہولیات دینا ہوں گی۔