پروگرام میں "پاکستان کی معاشی ترقی میں انجینئرز کے کردار اور جوان انجینئرز کی مشکلات” پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلام آباد: ینگ انجینئرز ڈیولپمنٹ کمیٹی (پی ای سی)کا انعقاد 4 اگست 2023 کو FAST UNIVERSITY اسلام آباد میں ہورہا ہے ، جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے انجینیئرز کو مدعو کیا گیا ہے..
اس پروگرام میں "پاکستان کی معاشی ترقی میں انجینئرز کے کردار” اور "نوجوان انجینئرز کی مشکلات کی بنیادی وجہ اور ان مشکلات کے ممکنہ حل” پر تبادلہ خیال کیا جائے گا- اس بات کا فیصلہ انجینئر محمد ناصر خلیلی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ہوا۔
عبدالحسیب منصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ انجینئرز کمیٹی ملک کے دوسرے شہروں میں بھی انجینئرز کے لیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں بالخصوص ورلڈ ینگ انجینئرز کانفرنس، جاب فئیر اور پیڈ انٹرنشپ پروگرام جیسے تربیتی پروگرام کا پلان تیار کر چکی ہے، ان پروگراموں کے حوالے سے بہت جلد ملک کے انجینیئرز کو آگاہ کیا جائے گا.
انہوں نے بتایا کہ انجینئر محسن علی خان، انجینیئر ڈاکٹر زبیر شیخ، انجینیئر جواد گیلانی، انجینیئر عبدالحسیب منصوری ،انجینیئر عارف راوان، انجینیئر شیلا صفوان اور دیگر پروگرام میں شرکت کرینگے–
انہوں نے بتایا کہ انجینئر نجیب ہارون(MNA/CHAIRMAN PEC) اور انجینئر رخسانہ زبیری (Senator) تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے..


