اپنے مفاد میں1دن میں53بل منظور کرنے والے متاثرین کیلئے ایک بل کیوں نہیں منظور کر سکتے۔ عامر مغل

اسلام آباد :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر مغل نےPDM حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ حکومت متاثرین کے ساتھ مخلص ہے تو قومی اسمبلی میں ان کیلیے قانون سازی کرے یا CDA کی حد تک ایگزیکٹو ارڈر جاری کروائے۔ قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے ایک توجہ دلا نوٹس کی آ ڑ میں عوام کو بیوقوف بنانا بند کرے۔ حکومت کو اچھی طرح پتا ہے کہ توجہ دلا نوٹس پر اسپیکر کی رولنگ سے معاملہ ہاء لائٹ توضرور ہو سکتا ہے لیکن اس کی کوئی بھی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اور نہ ہی کوئی بھی حکومتی ادارہ اس کو اسوقت تک ماننے کا پابند ہے جب تک یہ قانون کا حصہ نہ بن جائے۔
اگر حکومت متاثرین اسلام آباد کے ساتھ مخلص ہے تو گزشتہ 16 ماہ کی حکومت میں اس نے متاثرین کے حق میں قانون سازی کیوں نہیں کی۔
انہوں نے کہا جب بھی الیکشن قریب اتے ہیں اس طرح کے پرفریب نعروں سے عوام کو بیوقوف بنا کر ان کا ووٹ ہتھیایا جاتا ہے.لیکن اسلام اباد کی پڑھی لکھی عوام اس جھانسے میں نہیں ائے گی۔



