
اسلام آباد :آئی سی سی غوری گارڈن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے لئے مربوط تعلیمی حکمت عملی طے کر لی۔نصاب کی تقسیم اور مکمل کرنے کی فیڈرل بورڈ کے پیٹرن کے مطابق منصوبہ بندی کر لی گئی۔ فیڈرل بورڈ کے ایس ایل او پیٹرن پر ٹسٹ سیشن لیا جائے گا۔ ہر مضمون کے ہر باب کے ٹسٹ لئے جائیں گے۔ ہر مضمون کے تصور کی وضاحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
یہ فیصلے پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن کیمپس افراز عباسی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سی ای او اسلام آباد کیرئیر کالجز پرائیویٹ لمیٹڈ جاوید انتظار نے کالج سیکشن کے اساتذہ سے باہمی مشاورت سے کرتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں سائنسی اور کمپیوٹر کے مضامین کے پریکٹیکل کروائے جائیں گے۔طلبا میں ہدف کے حصول کی سوچ پیدا کی جائے گی۔فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں نمبرز کے تعین اور حصول کا منظم طریقہ کار سکھایا جائے گا۔جس کی ماہانہ بنیادوں پر جانچ پڑتال کی جائے گی۔
فرسٹ ائیر میں داخلے جاری ہیں۔آئی سی سی غوری گارڈن کیمپس کا فیڈرل بورڈ سے الحاق ہو چکا ہے۔پرنسپل افراز عباسی نے کہا کہ فرسٹ ائیر کا نصاب جنوری میں مکمل کر لیا جائیگا۔اس کے بعد کریش ٹسٹ سیریز ،ہاف اور فل بک کے ٹسٹ لئے جائیں گے۔انشااللہ محنت اور حکمت عملی سے غوری گارڈن میں فرسٹ ائیر کے بہترین نتائج دیں گے۔اجلاس میں اساتذہ کرام نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کی عملداری یقینی بنا کر طلبا کے نتائج،ذہن و کردار سازی پر کام کریں گے۔
آئی سی سی غوری گارڈن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے لئے مربوط تعلیمی حکمت عملی طے کر لی


