اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم موجودہ دور کے سب سے بہترین بیٹر ہیں، ویرات کوہلی 
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کرکٹ کی تینوں فارمیٹ میں پہلی پانچ پوزیشنزکا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیاہے۔ ان سے قبل یہ منفرد اعزاز کوئی کرکٹر حاصل نہیں کر سکا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کے واحد بیٹر ہیں جو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پانچ پوزیشنوں میں شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بابر اعظم اس وقت ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ نمبر تین پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پوزیشن چوتھی ہے، بابر اعظم کے حوالے سے دنیائے کرکٹ کے ماہرین کی رائے ہے کہ یہ اس جدید دور کی کرکٹ کے سب سے شاندار بیٹر ہیں اور ان کی تکنیک کئی بیٹرز سے بہت اچھی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی بابر اعظم کو اس دور کا سب سے بہترین بیٹر قرار دیا ہے۔


