کم سے کم ٹکٹ 1500 جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت8 ہزار ہوگی
مہنگائی کے اس دور میں ٹکٹوں کی قیمت زیادہ ہونے پر شائقین مایوسی کا شکار
اسلام آباد:پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئی ہیں، ٹکٹ کی کم سے کم قیمت پندرہ سو روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ آٹھ ہزار روپے تک ہے، ٹکٹوں کی قیمت سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت پندرہ سو روپے بہت زیادہ ہے، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی متوسط یا غریب شخص کیلئے اتنا مہنگا ٹکٹ خریدنا ممکن نہیں ہوگا، شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں ہونے والے بڑے ایونٹ میں ٹکٹوں کی اتنی زیادہ قیمت مقرر کرنا انتہائی غلط ہے اس سے میچوں کے دوران شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پیدا ہو گی اور شائقین میچوں کو ٹی وی پر دیکھنے کو ترجیح دینگے، شائقین کا کہنا تھاکہ ٹکٹوں کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے۔


