ن لیگ ابھی تک عوم اور تاجر برادری کو ریلیف دینے میں سستی کا شکار ہے‘طاہر شیخ

عبدالصمد خان
فیصل آباد … پائما کے سابق چیرمین وسینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس طاہر محمود شیخ نے کہا کہ ہماری تاجر دوست حکومت ن لیگ ابھی تک عوم اور تاجر برادری کو ریلیف دینے میں سستی وکاہلی کا شکار ہے گزشتہ ایک ماہ سے ملک میں ضمنی انتخابات اور چیمبر آف کامرس کے انتخابات ، حج اور عید کی وجہ سے تاجر برادری سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکے۔ تاجر برادری FBR سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے وقت میں ایک ماہ کا اضافہ کیا جائے بجلی اور پٹرول کے ریٹ میں اضافے سے زراعت انڈسٹری تاجر برادری متاثر ہو نے اور روز مرہ کی تمام اشیاء مزید مہنگی ہوجائیں گی ملک میں پہلے ہی معاشی مارشل لاء لگا ہوا ہےَ۔ FBR کی ٹیکسز کی بھر مار بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے انڈسٹری اور تاجر برادری تباہی کے دھانے پر ہے اور غریب غریب تر ہور ہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی مسائل کی وجہ سے مائیکرو اکنامک کرائسسز کی باتیں ہو رہی ہیں،حکومت کو مسائل حل کرنے کیلئے فوری طوراقدامات کرنا ہونگے جس میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور پرانے ٹیکس پیئرز کو ریلیف دینے کیلئے FBR کو نئی مارکیٹوں ، پلازوں اور شاپنگ مالز میں جو دکاندار ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے دور ٹو ڈور جانا ہوگا۔ ایکسپورٹ کی بہتری کیلئے ملک میں اور دوسرے ممالک میں ایکسپو کا اہتمام کرنا ہوگا۔ حکومتی اخراجات پر کنٹرول کریں ٹیکس نظام کو آسان اور بے خوف بنانا ہوگاتاجر برادری اورصنعت کاروں نے ہمیشہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔