افغانستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست ، عالمی ریکنگ میں پاکستان ٹیم پہلے نمبر پر آگئی

محمدرضوان اور بابراعظم کی نصف سنچریاں، شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
محمدرضوان مین آف دی میچ اور امام الحق مین آف دی سیریز قرارپائے


کولمبو:مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائی پاکستانی قوم کے لئے گھٹن کے ماحول میں کرکٹ کے میدانوں سے اچھی خبر ،پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو شکست دے کر نہ صرف کلین سویپ کر دیا بلکہ ون ڈے کرکٹ کی عالمی ریکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی ۔پاکستان کے268رنزکے تعاقب میں افغان ٹیم209رنز پرڈھیر،پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریاں ،شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمدرضوان کے لئے مین آف دی میچ اور امام الحق کے لئے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ،
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں افغانستان کو شکست دے کر پاکستان نے نہ صرف سیریز میں کلین سویپ کیا بلکہ
پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی سلطان بھی بن گئی۔قومی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو59رنز سے ہرادیا۔پاکستان کے268رنزکے تعاقب میں افغان ٹیم209رنز پرڈھیرہوگئی۔ اس طرح پاکستان نے3میچز کی سیریز0-3 سے جیت لی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں پر268رنزبنائے۔محمد رضوان اور بابراعظم نے نصف سنچریاں کیں محمد رضوان نے67ار بابراعظم نے60رنزکی اننگزکھیلی ہے۔محمد نواز نے30اور سلمان آغا نے38رنز اسکورکئے۔فخرزمان27،امام الحق13اورسعود شکیل9رنزبناکرآٹ ہوئے۔شاداب خان نے3کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے2-2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔راشد خان،مجیب، فضل حق فاروقی نے1-1وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کے مجیب الرحمن نے64،شاہد اللہ 37 اورریاض حسن نے34رنز بنائے۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کولمبو میں سیریز کے آخری میچ کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دبا بڑھائیں گے۔بابر اعظم نے بتایا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔ سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رئوف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے۔
اختتامی تقریب کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ ایشیا کپ سے قبل ان پچز پر کھیلنا ہمارے لیے فائدہ مند ہے، جیت میں ہمارے فاسٹ بولرز کا زیادہ کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس سے خوش نہیں ہوں، ہمارے مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گرین شرٹس کے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی نمبر 1 ٹیم بننے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نمبر ون ٹیم بننے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، اس جیت میں ہماری مینجمنٹ کا بھی اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک آسان حریف نہیں ہے اس کے پاس بہترین اسپنرز ہیں، لوگوں کو لگتا ہے کہ افغانستان آسان حریف ہے، حقیقت ایسی نہیں، تین میچز جیت کر جو مومنٹم ملا ہے اس سے اعتماد ملے گا۔ بابر اعظم نے کہا کہ جب آپ نمبر ون بنتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے، یہ پوری ٹیم کی محنت اور پرفارمنس کا نتیجہ ہے۔ پہلے بھی نمبر ون ہوئے تھے مگر پھر نیچے آئے اب دوبارہ ٹاپ پر ہیں، ہم نے سارے میچز اچھے کھیلے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ہر کوئی ایک دوسرے کو بیک کررہا ہے، اگر بیٹنگ ناکام ہوتی ہے تو بولرز کام کر جاتے ہیں، پلیئرز کا آپس کا اتحاد ہر صورتحال میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے کافی پرجوش ہیں، جب بیٹنگ کے لیے آیا تو امام نے کہا کہ وکٹ ایسی نہیں جیسا سمجھ رہے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شروع میں پارٹنرشپ لگانا کافی اہم تھا، جب بیچ میں رنز نہیں ہو پارہے تھے تو ذہن میں بہت کچھ چل رہا تھا، رضوان نے مجھے اعصاب پر قابو رکھنے میں مدد کی۔