پولیس کا شیشہ سموکنگ کرانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سمن آباد پولیس کی کارروائی، شیشہ سموکنگ کیفے پر چھاپہ مار کر حقے اور فلیورز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق سمن آباد کے دوسرے گول چکر کے قریب جنید نامی شخص نے پابندی کے باوجود شیشہ سموکنگ کیلئے کیفے بنا رکھا تھا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر مالک جنید کو گرفتار کرکے موقع سے درجنوں حقے اور بڑی مقدار میں فلیورز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر شیشہ سموکنگ کرانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔