آئی جی پنجاب نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے.

لاہور…نورالعارفین.

آئی جی پنجاب کیپٹن رعارف نواز نے تیرہ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے 13 افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے رانا قیصر محبوب کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی ساؤتھ ون ایس پی یو پنجاب لاہور، میجر(ر)غلام صفدر خان ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی نارتھ ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کیا ہے، میجر(ر)داؤد اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی ایس پی یو سنٹرل پنجاب لاہور، محمد عبداللہ عمر ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی ایس پی یو نارتھ ٹو پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ میجر(ر)مبشر حسنین کو سی پی اور پورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، بقاء محمد کو سی ٹی او فیصل آباد سے تبدیل کرکے ایس پی ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ، یوسف علی شاہد سی ٹی او راولپنڈی افتخارالحق ایس ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ، غلام مصطفیٰ ایس پی فیصل آباد سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا، بہار رحمت شاہ کو ایس پی سیکیورٹی راولپنڈی، لیفٹیننٹ کرنل(ر)کامران مشتاق کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ساؤتھ ایس پی یو پنجاب لاہور، لیفٹیننٹ کرنل(ر)محمد شاہد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ ایس پی یو اور لیفٹیننٹ کرنل(ر)ندیم خان ایڈیشنل ڈائریکٹر سنٹرل ایس پی یو لاہور تعینات کر دیا گیا۔