منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلے سیو ٹومارو 7 باسکٹ بال ٹورنامنٹ

اسلام آباد :منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلے سیو ٹومارو 7 باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان واٹس نے مینز جبکہ آرمی نے وویمنز کیٹگری کے نماشی میچز جیت لے۔ لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کاپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سیو ٹومارو 7نے مشترکہ ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں یونیسکو کے نماندے یوسف فلالی میکناسی، اٹلی کے سفیر اینڈرا فیریریز اور انکی اہلیہ ، امریکی ادارے یو ایس ای ایف کی کنٹری ہیڈ ریٹا برون، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، پاکستان باسکٹ ٹیم کے کوچ ملک ریاض سمیت دیگر شخصیات نے بھی شریک کی۔
پاکستان واٹس نے مینز باسکٹ بال میچ میں پاکستان گرین کو سخت مقابلے کے بعد 54-56پوانٹس سے شکست دی جبکہ پاکستان آرمی نے وویمنز ایونٹ اپنے نام کیا۔ آرمی نے اسلام آباد کو 21-30 پوانٹس سے شکست دی۔ اس موقع پرپاکستان میں اطالوی سفیراینڈرا فیریریزنے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کیلے انتہای زبردست ہے اور ایسے ایونٹ کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے ۔
اطالوی سفیر کی اہلیہ نے کہا کہ میں خود بھی باسکٹ بال پلیر ہو ، یہ مقبول کھیل ہے، خواتین کی باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں میں حوصلہ افزای ضروری ہے۔
کریم خان آفریدی ویلفیر فاونڈیشن کی سربراہ کرسٹین فیرنٹیز نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد منشیات کی روک تھام اور آگاہی بارے تھا۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور نے کہا کہ فیڈریشن صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلے مستقبل میں ایسے ایونٹس کرواتے رہیں گے۔