نگران وزیراعظم نے دو ریاستی مذکرات کا عندیہ دے کر عوام کے جزبات مجروح کئے پاکستانی قوم کسی صورت اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کرے گی

اسلام آباد :اسرائیل فسلطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسرائیل امریکہ اور یورپی ممالک چھ مسلم ممالک کو اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے پر راضی کر چکے تھے۔حماس نے عالمی گریٹ گیم کو بے نقاب کر دیا۔اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کو فیل کر دیا۔نگراں وزیر اعظم پاکستان نے اسرائیل فسلطین تنازعہ پر دو ریاستی مزاکرات کا عندیہ دے کر عوام کے جزبات مجروح کئے۔پاکستانی قوم کسی صورت اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کرے گی۔حکومت ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی ،مسلم ن و دیگر جماعتوں کی مرکزی قیادت نے فسطین پر ظلم کے خلاف مصلحت پسندی کا مظاہرہ کیا۔ان میں سے کسی نے فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیلی کاروائی کے خلاف زور دار آواز نہیں اٹھائی۔ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سابق آزاد امیدوار قومی اسمبلی جاوید انتظار نے فسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ستارہ مارکیٹ چوک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے اور مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سیاسی جماعتوں کے قائدین فلسطین کے حق اور اسرائیل کے مخالف دو ٹوک موقف اختیار کریں۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین حقوق العباد اجی شاہ،پیپلز پارٹی کے رہنماووں حاجی مقصود،ملک شبیر بابر ،ظہور راجپوت کے علاوہ حافظ عمر مقصود ،اسد عباس و دیگر مقررین نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے عالمی جنگی قوانین توڑے۔غزہ میں پانی بجلی ایندھن اور روٹی ناپید ہو چکے ہیں۔مسلم امہ کو اسرائیل کے خلاف سخت عملی اقدام اٹھانا ہو گا۔بصورت دیگر امریکہ اسرائیل اور یورپی ممالک فسلطین کے بعد کسی اور مسلم ملک کو دہشت گردی کا نشانہ بنائیں گے۔احتجاجی مظاہرے کے بعد مظاہرین نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مارچ کیا۔مارچ کے شرکا نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔انہوں نے ہاتھوں میں پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر اسرائیل امریکہ کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔



