سولئینز کا فوجی عدالتوںمیں ٹرائل کالعدم قراردینے کافیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے، عامر مغل

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل نے کہا ہے کہ سولئینز کا ارمی کورٹس میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ائین اور قانون کی فتح ہوئی ہے تحریک انصاف کا شروع دن سے موقف ہے کہ 9مئی کو اس کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نو مئی کو فوجی تنصیبات اور دیگر عمارات پر حملوں کی اس وقت بھی مذمت کی تھی اور تحریک انصاف آج بھی اس کی مذمت کرتی ہے تحریک انصاف ہمیشہ پرامن سیاسی احتجاج کی حامی رہی ہے کسی بھی قسم کی فوجی یا سرکاری تنصیبات پر حملے سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ پاکستان کے عظیم لیڈر کے یہ بیانات ریکار ڈ پر موجود ہیں کہ وہ پاک افواج کو اپنی ذات سے زیادہ اس ملک کے لئے اہم خیال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا تحریک انصاف کا شروع دن سے موقف ہے کہ نو مئی کو عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری، ہائی کورٹ میں عمران خان کے اوپر حملہ اور توڑ پھوڑاور نو مئی کودرجنوں کارکنان کی شہادت کی سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججوں پر مشتمل جیو ڈیشل کمیشن تحقیقات کرکے فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے لیکن اس کی آڑ میں سیاسی انجینئیرنگ بند کی جاے
جو شخص بھی ٹارچر یا لالچ سے کمپرومائز کرنے کے بعد 9 مئی کی ذمہ داری عمران خان اور تحریک انصاف پر ڈالتا ہے اس کو 9مئی کے مقدمات سے فوری طور پر بری کر دیا جاتا ہے خواہ اس پر 9 مئی واقعات کی درجنوں ایف آء آر ہی کیوں نہ ہوں جس کی واضح مثالیں فیاض چوہان، ڈاکٹر مراد راس، فرخ حبیب، عثمان ڈار، صداقت عباسی، ،محمود مولوی وغیرہ ہیں ۔
انہوں نے کہا تحریک انصاف 9 مئی کو فوجی و سرکاری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل جیو ڈیشیل کمیشن ان واقعات کی انکوائری کریں تا کہ اس دن حملوں کے اصل ملزمان، عمران خان کی غیرقانونی گرفتاری، عمران خان کے ساتھ تضیحک آمیز سلوک و درجنوں کارکنان کی شہادت کے ذمہ داران قوم کے سامنے آ سکیں۔
نیز تحریک انصاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ سپریم کورٹ فوری طور پر انصاف کے قتل عام کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کی سائفر، توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ، اور دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات میں فئیر ٹرائل کو یقینی بنائے جبکہ دوسری طرف عدالتی مجرم، مفرور بھگوڑے ، اشتہاری کو ریاستی سہولتکاری کے ذریعے عوام پر مسلط کرنے کے منصوبے کو آئین و قانون کے مطابق ناکام بناتے ہوئے آئین کے مطابق صاف شفاف انتخابات کو یقینی بناے تا کہ پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین لیڈر عمران خان اور ملک کی سب سے بڑی جماعت آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکے۔