گیس کی قیمت میں اضافہ ملکی مفاد میں کیا گیا،مہنگی گیس خرید کر سستی نہیں دے سکتے ، وزیر توانائی

اسلام آباد : نگراں وزیرتوانائی محمدعلی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا گھریلو صارفین پر زیادہ اثرنہیں پڑے گا، فکسڈ چارجز چارسو روپے کردیے ہیں ، ان کا زیادہ سے زیادہ تیرہ سو روپے کا بل آئے گا۔
ایک انٹرویو میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملکی مفادمیں کیاگیاہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ مشکل فیصلہ تھا، پاکستان میں جوگیس حکومت خریدتی ہے اسکی ادائیگی کرناپڑتی ہے، حکومت اورکنزیومرجوادائیگی کرتاہے اس میں فرق ہے، اوگراکی اس سال کی ادائیگی697ارب روپے ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج سے چندسال پہلے ہم اپنے ذخائرسے عوام کوگیس دیتے تھے لیکن اب پاکستان میں ہرسال گیس کے ذخائر کم ہوتے جارہے ہیں، آج جوآئل ، گیس نکال رہے ہیں وہ 10سال پہلے سے بہت کم ہے، اس لئے آرایل این جی امپورٹ کرناپڑتی ہے اور آرایل این جی گیس کی قیمت لوکل گیس سے دگنی ہے۔
محمدعلی نے بتایا کہ ماضی میں جوپالیسی تھی اس حساب سے اس سال چارج کرنا ضروری تھا، یہ قیمتیں نہ بڑھتیں تواس سال بھی 400 ارب روپے کا نقصان ہوتا، 2013اور2014میں مجموعی طورپر نقصان 18 ارب روپے سالانہ تھا، ہرسال یہ نقصان بڑھتاگیاہے، آج 10 سال بعد879 ارب روپے کے نقصان پرکھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو عام انسان ،ملک پر اثر پڑے گا، ملک میں سرکلرڈیڈبڑھ رہاہے اوروہ بڑھتارہے گا رکے گانہیں ، قیمتوں میں اضافے کے بعدپٹرولیم ڈویژن میں سرکلرڈیڈنہیں بڑھے گا۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نگراں وزیر توانائی نے بتایا کہ 57 فیصد گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف نہیں بڑھا، 57 فیصد گھریلوصارفین کیلئے فکسڈ چارج 400 روپے کر دیا گیا ہے، گھریلو صارفین کازیادہ سے زیادہ بل1300روپے آئے گا۔
محمدعلی نے مزید کہا کہ 57فیصدکے علاوہ باقی کنزیومرکااستعمال بڑ ھے گا توٹیرف بڑھیگا، جوزیادہ امیرہے وہ زیادہ ٹیرف دے گا جو غریب ہے اسکا کم چارج ہوگا تاہم تندورکے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے اور گیس کی قیمت بڑھنے سے کسان پربھی کوئی اثرنہیں آئیگا۔انہوں نے کہا انڈسٹری میں نارتھ اورساتھ میں الگ الگ ریٹ چارج ہوتے تھے، سائوتھ میں نیچرل گیس زیادہ ہے اس لئے قیمت کم رکھی گئی ہے، ماضی میں اگرکسی کونئی فیکٹری لگاناہوتومہنگی گیس ملتی تھی۔ انہوں نے کہا اب نارتھ اورساتھ میں تمام کمپنیوں کوایک ہی قیمت پرگیس ملے گی۔
نگراں وزیرتوانائی نے کہا کہ گھروں کیلئے ہزار،روٹی تندورکیلئے700، فرٹیلائزر کو 580 روپے چارج کر رہے ہیں جبکہ یوریا اور روٹی تندور گھروں کو سبسڈائز کیا گیا ہے، گھروں میں بھی کم آمدن والوں کوکم چارج کیا گیا ہے، بزنس مینوں کوسپورٹ کرنے کا تاثرغلط ہے۔انہوں نے کہا گیس سیکٹر کا نقصان رکے گا تو حکومتی اداروں میں بھی بہتری آئے گی۔



