نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپین شپ کے شیڈول کا اعلان

ایونٹ 20نومبر سے لاہور میں شروع ہوگاآرمی اعزازکا دفاع کرے گی

اسلام آباد:پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، چیمپئین شپ 20 نومبر سے لاہور میں کھیلی جاے گی ۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق گورمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف)، ایر فورس، فیصل آباد جبکہ پول بی میں واپڈا، لاہور، نیوی اور اسلام آبادکی ٹیمیں ایکشن میں دکھای دے گی۔خالد بشیر نے بتایا کہ چیمپین شپ کے پول راونڈز میں روزانہ چار میچز کھیلیں جاینگے۔
ایونٹ کے سیمی فانلز 23نومبر جبکہ چیمپین شپ کا فانل 24نومبر کو کھیلا جایگا۔ چیمپین شپ کے پہلے روز دفاعی چیمپین آرمی کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا جبکہ واپڈا اور اسلام آباد، پی او ایف اور ایر فورس ، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔