غزہ و میں بچوں اور خواتین کی قتل و غارت گری پردنیا کے امن پسندوںکی خاموشی افسوسناک ہے،عامر صدیقی

راولپنڈی:تشدد،ظلم وناانصافی دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منافی اعمال ہیں،کوئی معاشرہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،خواتین ہمارے معاشرے کی آبادی کا غالب حصہ اور وہ ملکی تعمیر و ترقی میں پیش پیش ہیں،غزہ و فلسطین میںبچوں اور خواتین کی قتل و غارت گری پردنیا کے امن پسندوںخاموشی افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ اسلام انسانی حقوق کا علمبردارہے ،چودہ سو سال قبل ہی اسلام نے خواتین کو ماں، بہن،بیوی اور بیٹی جیسے عظیم رشتوں سے منسوب کر کے عزتوں سے نوازا،انہیں تعلیم اور جا ئیداد میں حق دیا،تشدد سے آزاد زندگی تمام انسانوں کا حق ہے مگر آج کے جدید دور میں بھی دنیا بھر کی خواتین کو اغوا ،جنسی تشدد،خودکشی،چولہا پھٹنے اور تیزاب گردی جیسے دلخراش واقعات کا سامنا ہے ،اگر انصاف پر مبنی مساویانہ نظام رائج ہو اورٹھوس قوانین و اصلاحاتی عمل سے خواتین کاتحفظ ممکن ہے۔
عامر صدیقی نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشددکو صرف اسی صورت روکا جا سکتا ہے جب خواتین اپنے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کاادراک کریںاور انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزیوںپرآوازبلندکرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوں،خواتین میںکمزوری اور خوداعتمادی کی کمی ظالم کو اذیت پہنچانے پر اکساتی ہے ،خواتین کی عزت واحترام سے ہی ان کے خلاف ذہنی و جسمانی تشدد جیسے منفی رویوں سے چھٹکارہ ممکن ہے،عامر صدیقی نے کہا کہ ہمیں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے دقیانوسی تصورات کا خاتمہ کرنا ہوگا،مائوں کو ان مردوں کے کردار کو سراہنا ہوگاجو خواتین کا احترام اور ان کی قدر کرتے ہیںہمیں خواتین کے خلاف تشددکے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے۔
۔۔۔۔۔۔