حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع


آئندہ برس تقریبا 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے

اسلام آباد:سرکاری حج سکیم کے تحت حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابقسرکاری حج اسکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریبا 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
ایک اہم بات یہ ہے کہ اس بار پاکستان سے خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔سپانسرشپ سکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں۔ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔