این اے 47 کو منظم فلاحی ادارہ بنائیں گے،جاوید انتظار

اسلام آباد:سیاسی رہنمائ جاوید انتظار نے معززین بہارہ کہو سے علاقے کے دیرینہ حل طلب مسائل اور انکے حل پر تفصیلی نشست اور تبادلہ خیال کیا۔سیاسی رہنماء جاوید انتظار نے اہلیان بہارہ کہو سے ملاقاتوں میں کہا کہ این اے 47 کو منظم فلاحی ادارہ بنائیں گے۔جس میں این اے47 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر اہلیان علاقہ کے مختلف حصوں پر مشتمل ویلفئیر کمیٹیاں نامزد کریں گے ۔کمیٹیوں کی نامزدگی متعلقہ اداروں کے ارباب اختیار کو ارسال کی جائیں گی۔جس سے فریقین ملکر اپنے اپنے علاقوں میں وہاں کے ادارتی ارباب اختیار سے ملکر مسائل کا حل کریں گے۔مصطفی نواز کھوکھر اختیارات کی تقسیم پر یقین رکھتے ہیں۔اختیارات اہلیان علاقہ کی ویلفئیر کمیٹیوں کو منتقل کریں گے۔جس سے وہ وہاں کے مسائل حل کرنے میں
مدد ملے گی ۔