اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسران کی دونمبریاں بے نقاب کر دی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے
معزز ہائیکورٹ اسلام آباد سے Ro,s کے 98% فیصلے مسترد کرکے Pti امیدواران کے کاغذات بحال کرنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا ہے۔ ریجنل میڈیا آفس تحریک انصاف اسلام آبادکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ
اسلام آباد کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد شدہ 70 میں سے صرف 3 فیصلے ٹریبیونل نے برقرار رکھے جو قابل ستائش ہے۔عامر مغل نے کہا کہ 1985 کے بعد پہلی بار الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسر لگائے۔انہوں نے کہا بیوروکریسی سے منتخب RO پری پول دھاندلی کے ریکارڈز توڑ رہے ہیں اور الیکشن کمیشن ایکشن لینے کی بجائے خط و کتابت میں مصروف ہے۔عامرمغل نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد کی بیوروکریسی بشمول آئی جی اور ڈی سی کو ن لیگی حکومت بدلنے کے بعد بھی تبدیل نہیں کیا گیا اور وہ مسلسل نون لیگی احکامات پر چل رہے ہیں۔


