"الخدمت ڈسکاﺅنٹ ہسپتال چکوال کا افتتاح”

چکوال:الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال کے "الخدمت ڈسکاﺅنٹ ہسپتال چکوال ©”کا افتتاح فری میڈیکل کیمپ لگا کر کیا گیا میڈیکل کیمپ کا افتتاح جماعت اسلامی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20محمد اشرف آصف نے فیتہ کاٹ کر کیا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58ملک افتخار احمد ،صدر الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال نعمان ظفر،جنرل سیکرٹری علی مختار اعوان انچارج کفالت یتامٰی تسکین سید،عرفان یونس ایڈوکیٹ،عثمان صدیق،سابق صدرالخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال حق نواز سلطان،معظم حسین حافظ آفتاب الدین اور دیگر نے بھی شرکت کی.
چکوال کی معروف اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ میڈیکل کیمپ میں 53مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی فری دی گئیں۔ 23مریضوں کے شوگر ٹیسٹ فری کیے گئے۔ ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے مریضوں کا معائنہ کیا اور نسخے تجویز کیے۔ شرکاءنے الخمت فاﺅنڈیشن اورڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی دکھی انسانیت کے لیے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزکورہ کیمپ 152واں فری میڈیکل کیمپ تھا.