جدہ :سعودی عرب کے شہر جدہ کی سبزی منڈ ی میںجہاں پاکستانیوں سمیت بہت سے غیر روزانہ کی بنیا د پر کام کر تے تھے۔ان تما م افراد کا منڈی میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی سعودائزیشن کے لیے ہے۔ سبزی منڈی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہر غیر ملکی سے کفیل کے لیٹر کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ جدہ کی سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کا خرید و فروخت کی غرض سے داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے مکہ مکرمہ ریجن دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی سعودائزیشن کے لیے ہے۔ سبزی منڈی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہر غیر ملکی سے کفیل کے لیٹر کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب تاجروں اور سبزی منڈی کے سرمایہ کاروں نے وزارت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں خرید وفروخت سعودی شہریوں تک محدود ہونی چاہئے۔
تاجروں اور سبزی منڈی کے سرمایہ کاروں نے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سبزی منڈی کے ہنگامی دوروں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔قبل ازیں جب سبزی منڈی کا دورہ کیا گیا تو اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ وہاں غیر ملکی نگراں اداروں کی پروا کئے بغیر خرید وفروخت میں مصروف ہیں۔اس بات کا بھی مشاہدہ ہوا تھا کہ ڈرائیور کے پیشے کے حامل غیر ملکی سبزی منڈی میں تاجروں سے سبزی خرید کر باہر ٹھیلے لگا کر فروخت کرنے میں مصروف تھے۔جس سے سعودی شہریوں کے حقوق متاثر ہورہے ہیں۔



