پر امن شفاف انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے

نتائج میں پیدا ہونے والا تعطل نہ آتا تو صورت حال زیادہ بہتر تی، عامر صدیقی

راولپنڈی : انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور جمہوری نظا م کی تقویت کا باعث ہیں پر امن شفاف انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے اگر نتائج میں پیدا ہونے والا تعطل نہ آتا تو زیادہ بہتر ہوتا ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماو صدر ترقی پسندفلا حی تنظیم نے الیکشن 2024کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن بہترین انتظامات دیکھے گئے ہر شخص کو آزادانہ ووٹ کا حق ملا عوام میں بھرپور جوش و خروش دیکھا گیا خصوصا نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا عوام نے آزادانہ اپنے امیدواران کے حق میں ووٹ کاسٹ کئے لوگوں کے نعروں، دعووں اور وعدوں کے بر عکس عملی کردار کے حامل نظریاتی ووفاداری کی بنیاد پر فیصلے دیکھنے کو ملے ۔
عامر صدیقی نے کہا کہ ہم کامیاب امیدوارا ن کو شاندارکامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ بلا تفریق عوامی خدمت اور ان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ان کی کامیابی سے نئے دور کا آغاز ہو گا حالیہ نتائج کی روشنی میں آنے والی مخلوط حکومت دکھائی دیتی ہے یاملک میں قومی حکومت کے امکانات ہیں اللہ تعالی آنے والی حکومت کوملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ملک کو امن اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن فرمائے۔(آمین)