این اے 46 عامر مغل نے 43604 ووٹوں کے بڑے مارجن سے کامیابی کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد:اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھیالیس سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی عامر مسعود مغل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں لیکن دھاندلی کر کے انہیں ہرا دیا گیا ہے ۔حلقہ کے عوا م کے نام سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے
سلام !یہ میرے حلقہ NA46 اسلام آباد کا مکمل رزلٹ ہے عامر مسعود مغل نے کہا میں نے تمام 342 پولنگ اسٹیشن کے اوریجنل فارم 45 جاری کردئیے ہیں۔ فارم 45 کے مطابق عامر مسعود مغل کے کل ووٹ 85224 اور انجم عقیل خان کے کل ووٹ 41620 ہیں اسطرح عامر مسعود مغل کی صرف لیڈ43604 بنتی ہے۔