
22 لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بازوں کے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئے11 پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں09مقدمات درج کرکے11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے40سے زائد پتنگیں، 6چرخیاں اور 07پنی ڈور برآمدکرلی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں



