کیمپ کا افتتاح انسان دوست شخصیت اور انچارج الخدمت ڈسکانٹ ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے صدر الخدمت فانڈیشن نعمان ظفر کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا

چکوال:الخدمت فانڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ الخدمت فانڈیشن کے ضلعی دفتر میں منعقدہ کیمپ میں 205مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔137آئی اور 68میڈیکل کے مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔37مریضوں کے شوگر ٹیسٹ بھی فری کیے گئے۔
کیمپ کا افتتاح معروف انسان دوست شخصیت اور انچارج الخدمت ڈسکانٹ ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے صدر الخدمت فانڈیشن نعمان ظفر کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ جنرل سیکرٹری الخدمت محمد علی مختار اعوان اور انچارج کفالت یتامی پروگرام تسکین سید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کیمپ کے انعقاد کے لیے قاضی فائونڈیشن اور منور میموریل ہسپتال نے خصوصی تعاون کیا۔13آنکھوں کے مریضوں کے آپریشن تجویز کیے گئے جبکہ 33مریضوں کوعینکیں بھی مفت دی گئیں۔ دیگر مریضوں کو ادویات وغیرہ بھی فراہم کی گئیں۔
جنرل میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر منیر احمدلنگاہ کی زیر نگرانی ٹیم نے مریضوں کامعائنہ کیا اور نسخے تجویز کیے جبکہ آئی کیمپ میں منور میموریل ہسپتال کی ماہرین امراض چشم کی ٹیم نے مریضوں کی آنکھوں کامعائنہ کیا اور نسخے تجویز کیے۔ ڈاکٹر منیراحمد لنگاہ کا لگایا جانے والا مذکورہ کیمپ154واں کیمپ تھا۔واضح رہے کہ الخدمت فانڈیشن کے ضلعی دفتر میں الخدمت ڈسکانٹ ہسپتال بھی کام کر رہا ہے جہاں پر صرف3سو روپے کے عوض چیک اپ اور ادویات و دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ روزانہ ایک بجے تک مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔


