اس طرح تو ہوتا ہے ، اس طرح کے کاموں میں ،لاہیو شوکے دوران سٹار باپ بیٹی میں جھڑپ

آپ بابا ہو کر یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں’پیسوں کے عوض بیٹی کا سودا، سارا نے اپنے والد سیف علی خان کو لائیو شو میں جھاڑ پلا دی

اسلام آباد:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار باپ بیٹی سیف علی خان اور سارا علی خان میں ایک لائیو شو کے دوران اس وقت جھڑپ ہوگئی جبب بیٹی نے ڈیٹ کے لئے ایک شخص اور شادی کے لئے ایک اور شخص کا انتخاب کیا۔ جب سیف علی خان سے اس بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے بطور والد کہا کہ اس کے پاس دولت ہے؟ اگر اچھی خاصی دولت ہے تو میری بیٹی لے جائے۔یہ بات سارا علی خان کو بالکل پسند نہیں آئی اور سارا علی خان نے اپنے والد سیف علی خان کو پیسوں کے عوض بیٹی کا سودا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں شرکت کے دوران باپ بیٹی کے درمیان یہ متنازع موضو ع اس وقت چھڑگیاجب شو کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سارا آپ کس اداکار کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی اور کس سے شادی کی خواہش رکھتی ہیں؟جس کے جواب میں سارا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی میں تو کارتک آریان کو ڈیٹ اور رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہوں گی۔
یہ سنتے ہی کرن جوہر بولے کہ کارتک آریان کے گھنے اسٹائلش بال آپ کو پسند ہیں؟ کیا میں ان سے آپ کے لیے بات کروں؟اس آفر پر سارا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی جی بالکل کیوں نہیں۔
بیٹی کے منہ سے ٹی وی شو پر یہ الفاظ سن کر سیف نے بطور والد کہا کہ اس کے پاس دولت ہے؟ اگر اچھی خاصی دولت ہے تو میری بیٹی لے جائے۔
سیف علی خان کی بات سن کر سارا کا منہ کھلا رہ گیا، اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ بابا ہو کر یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنی بیٹی کو فروخت کر رہے ہیں۔
سیف علی خان کے اس ردعمل پر کچھ صارفین نے اسے ایک والد کا بنیادی ردعمل قرار دیا، تو کچھ نے حیرت کا اظہار کیا۔جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ رنبیر کپور تو ان کے ماموں لگتے ہیں۔