یونیسیف پاکستان کے دو رکنی وفدکا دورہ ،ایس ایس پی حیدرآباد نے سیکورٹی صورت حال پر بریفننگ دی

حیدر آباد(نمائندہ سی پیک)ایس ایس پی حیدرآباد نے یونیسیف پاکستان کے دو رکنی وفد جس میں مسٹر جون رابرٹ والکر (چیف سیکیورٹی ایڈوائزر) اور کرنل شاہد محبوب صدیقی ( سیکیورٹی تجزیہ کار) شامل تھے ان کو حیدرآباد رینج کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، حیدرآباد رینج میں خطرات کو کم کرنے کے لیے فعال اور موثر سیکیورٹی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر انسپکٹر منور ڈیوڈ (انچارج آپریشنز اینڈ پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج) بھی موجود تھے۔
وفد نے یونیسیف کے جاری پروگراموں کے دوران سندھ کے لوگوں کے لیے اہم انسانی اور ترقیاتی امداد اور حیدرآباد رینج میں یونیسیف کے عملے، دفاتر اور اثاثوں کی حفاظت اور تعاون و مدد کو سراہتے ہوئے سندھ پولیس حیدرآباد رینج کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی آئی جی پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج کی ہدایت پر ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔




