قیام پاکستان سے لیکر آج تک خواتین کا تعمیر پاکستان میں کلیدی کردار رہا ہے،عامر صدیقی

راولپنڈی : عالمی یوم خواتین نے صنف نازک کو دور حاضر میں ترجیحات تر تیب دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے آج کی خاتون اس بات کا علم رکھتی ہے کہ اسے معاشرے میں موجود مسائل کو کس طرح حل کر کے اپنی اور دیگر خواتین کی زندگی کو سہل بنانا ہے اسلام ایک مکمل دین ہے مقدس رشتوں میں سمو کر انسانیت کا تقدس بڑھاتا ہے اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیوی اور بیٹی جیسے عظیم رشتوں سے منسوب کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامرصدیقی نے کارکنوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا دین محض حقوق نسواں کے نعرے بلند نہیں کرتا ہمارے پیارے بنی کریم ۖ کی آمد سے قبل زمانہ جہالیت میں لوگ اپنی بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دیتے تھے آپۖ نے عورت کو مقدس رشتوں سے منسوب کیا ۔ آپۖ نے اپنی پیاری بیٹی بی بی سیدہ خاتون جنت کی آمد پر محبت سے کھڑے ہو کر استقبال کرتے تھے۔
اسلام سے بڑھ کر کسی معاشرے میں عورت یہ مقام حاصل نہیں قیام پاکستان سے لیکر آج تک خواتین کا تعمیر پاکستان میں کلیدی کردار رہا ہے بانی پاکستان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح، بیگم لیاقت علی خان، شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو اسلام اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا آج بھی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت پی پی پی نے تھر کے ریگستان سے ایک غیر مسلم خاتون کو ایوان بالا میں پہنچایا،اس بار محترمہ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب ہو چکی ہیں،ملک کی دیگر نامور خواتین میں دنیا بھرمیں کم عمر ترین IT ماہر ارفع کریم، میڈم نور جہاں، مریم مختار، پہلی شہید پائلٹ نے دنیا بھرمیں ملک کا نام روشن کیا 8 مارچ خواتین کا جدوجہد اور پہچان کا دن ہے گویا آپ کے گھر کا خصوصی خیال رکھنے والی خواتین کا عالمی دن ہے۔
پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا آج بھی درپیش چیلنجز کابھر پور مقابلہ کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش ہی ضرورت اس امر کی ہے تنگ نظری ترک کرتے ہوئے کشادہ دلی سے ان خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ آزادانہ طور پر ملک تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرتی رہیں۔