عثمان ڈارکی اہل خانہ کے ساتھ سٹائلش تصاویر منظر عام پر

سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سٹائلش تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں ان کے دونوں بیٹے اور بیگم بھی ہیں ۔ عثمان ڈار اور ان کے صاحبزادوں نے ایک جیسا لباس زیب تن کر رکھا ہے ۔
اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں ان کی نئی اور اسٹائلش لک کو مداح خاصہ پسند کررہے ہیں۔تصویر میں انہوں نے اور ان کے دونوں بیٹوں نے سیاہ رنگ کا فور پیس سوٹ پہنا ہوا ہے اور تینوں ایک جیسے ہی پوز میں نظر آرہے ہیں۔ایک تصویر میں ان کی اہلیہ ساتھ ہیں جنہوں نے اسکن کلر کا خوبصورت جوڑا پہنا ہوا ہے، ساتھ میں گولڈ کی جیولری ان کی لک کو چار چاند لگارہی ہے۔بظاہر تصاویر سے محسوس ہورہا ہے کہ کہ وہ کسی قریبی عزیز کی شادی میںشریک ہیں، شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بعد دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی طرح عثمان ڈار بھی منظرِ عام سے غائب ہوگئے تھے۔ اور حال ہی میں منظر عام پر آئے تھے۔تاہم اکتوبر میں انہوں نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔اس کے بعد عثمان ڈار نے داڑھی رکھ لی تھی اور سیاست سے کنارہ کش ہو گئے تھے ۔
آٹھ فروری کے انتخابات میں عثمان ڈار کی جگہ ان کی والدہ نے خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑا تھا جس میں وہ ناکام رہی تھیں۔
عثمان ڈار تحریک انصاف کی حکومت میں امور نوجواناں کے مشیر تھے وہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کو ہر فورم پر ڈیفنڈ کرنے میں پیش پیش تھے۔