محسن نقوی کاسابق چیئرمین شہریارخان کیانتقال پراظہارافسوس

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین شہریار خان لاہور میں انتقال کر گئے ہیں،وہ سابق سفیر بھی تھے اور کئی ممالک میں بطور سفیر خدمات سر انجام دیتے رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعدوہ طویل عرصہ تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔
شہریار ایم خان کا انتقال ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ہوا اتوار کو صبح ساڑھے4بجے کے قریب ان کی طبیعت بگڑی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔ مرحوم کی عمر 89 برس تھی۔انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 4بچے چھوڑے ہیں۔
اہل خانہ کاکہنا ہے کہ شہریار ایم خان کی میت بذریعہ ایئر ایمبولینس کراچی لے جائی جارہی ہے، مرحوم کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شہریار ایم خان معروف سفارتکار تھے ،پاکستان کے سیکرٹری خارجہ بھی رہے، اس کے علاوہ شہریار ایم خان قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور 2بار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے سابق چیئرمین شہریارخان کے نتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے نے شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق چیئرمین پی سی بی شہریار ایم خان انتقال کرگئے




