نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ترجمان پی سی بی
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی اور نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔



