کچے کے ڈاکوAK47جبکہ پکے کے ڈاکوفارم47کے بل بوتے پاکستان پر قابض ہیں، عامرمغل


پاکستانی عدالتوں اور نظام انصاف میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ عمران خان کو انصاف دے سکیں،صرف عوامی طاقت کے بل بوتے پر انہیں جیل سے نکالاجا سکتاہے


اسلام آباد :پورا ملک اس وقت ڈاکوئوں کے کنٹرول میں ہے کچھ حصے پر کچے کے ڈاکو AK47 جبکہ زیادہ تر حصے پر پکے کے ڈاکو فارم47 کے بل بوتے پر ناجائزقابض ہیں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد عامرمسعود مغل نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو گھروں سے نکل کر ان کچے اور پکے کے ڈاکوئوں سے نجات حاصل کرنی ہو گی ورنہ یہ عوام کا خون تک نچوڑ لیں گے۔ پاکستانی قوم اپنے لیڈر عمران خان کو جیل سے باہر صرف عوامی طاقت سے نکال سکتی ہے پاکستانی عدالتوں اور نظام انصاف میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ عمران خان کو انصاف دے سکیں۔
کچے کے ڈاکو AK47 کے زور پر جبکہ پکے کے ڈاکو فارم 47 کے زور پر ملک پر قابض ہیں اور 25 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے قوم کو اپنے محبوب لیڈر کی خاطر گھروں سے نکلنا ہو گا اور ایک عظیم الشان تحریک چلانی ہو گی جس کے نتیجے میں ان کچے اور پکے کے ڈاکوں سے نجات مل سکتی ہے اسی سلسلے میں 30مارچ کو تحریک انصاف اسلام آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ کرنے جا رہی ہے جس میں ان کچے اور پکے کے ڈاکوں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کرتے ہوئے آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل اعلان کیا جائے گا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ ملک بھر کی عوام 8 فروری کے تاریخی مینڈیٹ ڈکیتی کے خلاف گھروں سے نکلیں اور ثابت کریں کہ پاکستانی عوام نہ صرف ووٹ ڈالنا بلکہ اس کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہے یاد رکھیں آپ کے محبوب لیڈر عمران خان کا بھی یہی حکم ہے کہ نہ ہی تو وہ اپنی آخری سانس تک اس ظلم و ستم کے نظام کے سامنے ہتھیار ڈالیں گے اور نہ ہی پاکستانی عوام ان حکومتوں کو تسلیم کریں گے جب تک فارم 45 کے مطابق تحریک انصاف کی تمام جیتی ہوء سیٹیں اسے واپس نہیں مل جاتیں تب تک یہ پرامن سیاسی تحریک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔