وزیراعلیٰ کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا ،سستا آٹا میسر نہیں نان بائیوں کا موقف

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں آج سے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کردی ہے۔ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
تاہم اس اعلان کے باوجود تاحال پنجاب میں روٹی بیس روپے میں ہی فروخت ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں نان بائیوں کا موقف ہے کہ وہ روٹی 16 روپے میںکسی صورت فروخت نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں سستا آٹا میسر نہیں ہے اور جب تک ہمیں سستا آٹا نہیں ملے گا ہم روٹی سستی نہیں کر سکتے۔
پنجاب میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر




