سانحہ 9 مئی ریاستی، سویلین اور سیاسی ادارے حقائق مسخ کر رہے ہیں، جاوید انتظار


اسلام آباد)نیوزرپورٹر(9 مئی کو ریاستی،سویلین اور سیاسی ادارے چہرے کی بچت کا بیانہ بنا کر اصل حقائق مسخ کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سرکاری تعلیمی اداروں کو 9 مئی کو بطور یوم سیاہ منانے کے احکامات ناقابل فہم ہیں۔ آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال معاملے کا حل تلاش کرنے کی بجائےجلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔ریاستی اور سیاسی ادارے اپنی حدود و قیود میں رہ کر سلگتے ہوئے زمینی حقائق کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام عروج پر ہے۔ جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی ترقی کے لیے سنجیدہ طرز عمل اپنانا وقت کی آواز ہے۔ بصورت دیگر حالات بگڑ جائیں گے۔ جسکا فائدہ ملک دشمن قوتیں اٹھائیں گی.