اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کےپیٹرن ان چیف لیفٹیننٹ جنرل جاوید اعوان نے 13 ویں سائوتھ ایشن گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ جمعہ کو ایف ایف بی ایل کے ہیڈکوارٹرز میں حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جاوید اعوان نے کہا کہ تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر پوری فیڈریشن مبارکباد کی مستحق ہے مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں بھی بہترین کھیل پیش کر کے ملک کا نام روشن کرینگے انھوں نے کہا کہ تائیکوانڈو فیڈریشن نے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر بہترین ٹیلنٹ تیار کیا ہے جو ملک کے لئے فخر کا باعث بنیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم نے پیٹرن ان چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ تائیکوانڈو فیڈریشن اس بہترین کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھے گی اور کھلاڑی ملک کے لئے میڈلز جیتتے رہیں گے۔
Related Posts
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مدد ملی حکام سی پیک اتھارٹی
- Rizwan Malik
- October 17, 2019
- 0
اسلام آباد: حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگار پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ایک خطہ ایک […]

’اسٹڈی اِن ملائیشیا ایجوکیشن فیئر 2026‘
- Rizwan Malik
- September 17, 2026
- 0
ایجوکیشن فیئر 2026‘‘ میں پاکستانی طلبہ اور والدین کی بھرپور شرکت ملائیشیا کی جامعات، وظائف اور کیریئر کے مواقع میں طلبہ کی گہری دلچسپی اسلام […]

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے
- Rizwan Malik
- August 25, 2024
- 0
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین 5 روزہ دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر مملکت […]
