سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کا سوئی ناردرن کے دفتر کا دورہ

لاہور…نور العارفین

سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کا سوئی ناردرن کے دفتر کا دورہ.

سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کے ستائیس رکنی وفد کا سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے دفتر کا تربیتی دورہ ، ریجنل منیجر اشرف محمود نے انتظامی امور پر وفد کو بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کا سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن آفس کا دورہ کیا۔ پنتالیسویں کامن کے ستائیس افسران نے لاہور ریجن دفتر کا تربیتی دورہ کیا ، دورے کے دوران ریجنل مینجر اشرف محمود نے افسران کو کمپنی کی ورکنگ اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ وفد نے کمپنی کے کسٹمر سروسز سینٹر گرومانگٹ روڈ کا بھی دورہ کیا، کسٹمر سروسز سینٹر میں صارفین کو فراہم سہولیات پر بریفنگ دی گئی ہے۔ انچارج کسٹمر سروسز سینٹر وحید ثانی نے وفد کو کنکشن کے حصول اور بلوں کی تصحیح سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔