قومی ٹیم نے فائنل میں ترکمانستان کو شکست دی،پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جمعہ کو لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ ہوا جس میں پاکستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
فائنل میں قومی ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے جیتے جبکہ تیسرے سیٹ میں مہمان ٹیم نے 25-20 سے مقابلے میں واپسی کی تاہم، چوتھے سیٹ میں پاکستان نے 14-25 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایونٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ کے دوران ناقابل شکست رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




