افغانستان کی اسلامی ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، امریکہ

طالبان نیخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

واشنگٹن:امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ طالبان کی اسلامی ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔امریکا کا کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ میں طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں رونما ہونے والی تباہ کاریوں کا تجزیہ کیا گیا۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری اینٹونی بلنکن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسلامی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، طالبان نیخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی 90 فیصد شرح سیاسی لیڈران پر مشتمل ہے،2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے ملک میں انتشار اور بد امنی کی صورتحال برپا کر دی ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ملک میں دہشتگردی کا ماحول قائم کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان میڈیا کوپابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صحافت افغان سرزمین پر ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
تاہم افغانستان میں کئی ایک مسائل کے باوجود طالبان نے بہت کم عرصے میں ملک میں امن قائم کیا ہے۔ جس کو دنیا نے تسلیم بھی کیا ہے۔