ثانیہ مرزا کا حج روانگی سے قبل اہم پیغام

دوستوں اور چاہنے والوں سے جانے انجانے میں ہونے والی غلطیوں اور کوتاہیوں پر معافی کی طلبگار ہوں
یہ عظیم سعادت حاصل ہونے پر میرا دل عاجزی اور شکر گزاری سے بھرا ہوا ہے دعا ہے کہ اللہ میری عبادت کو قبول کرے اور میری رہنمائی کرے

اسلام آباد: سابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کے سابق کرکٹ سٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزاء حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مکہ مکرہ روانہ ہو گئی ہیں۔ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونے سے قبل اہم پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عازمینِ حج کی فہرست میں شامل ہونے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ”میرے دوستو اور چاہنے والو، مجھے رواں سال حج کا بلاوا آیا ہے جیسا کہ میں اس وقت اس تبدیل کر دینے والے سفر کی تیاری میں لگی ہوئی ہوں تو آپ سب سے ان گناہوں یا غلطیوں کی معافی مانگنا چاہتی ہوں جو مجھ سے جان بوجھ کر یا انجانے میں ہوئیں۔ انہوں نے لکھا کہ "یہ عظیم سعادت حاصل ہونے پر میرا دل عاجزی اور شکر گزاری سے بھرا ہوا ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ میری عبادت کو قبول کرے اور میری رہنمائی کرے”۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ "برائے مہربانی مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیے گا اور میں اس سفر سے واپس ایک بہتر انسان بن کر آنا چاہتی ہوں جس کے دل میں نرمی ہو اور ایمان میں مضبوطی”۔ثانیہ مرزا نے اپنی روانگی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا. واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے علاوہ انکی بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسد الدین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر حج کی سعادت حاصل ہونے کی خبر شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزاء کا مذہب کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔