محلہ محمود علی شاہ یو سی 31 کے نالے گندگی سے اٹے پڑے ہیں،واسا افسران کو ٹھنڈے کمروں سے نکلنے کی توفیق نہیں، ظہیراعوان

راولپنڈی:اندرون شہر نالوں کوڑے کرکٹ سے اٹے پڑے ہیں ہمیشہ صفائی صرف کاغذوں میں ہوتی ہے۔اس وقت اندرون شہر نالوں کی گہرائی تک صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مکھیاں مچھروں کی بھرمار ہے اور شہری مختلف بیماریوں کالے یرقان جلدی گرودوں بخار اور ڈینگی میں مبتلا ہورہے ہیں۔محکمہ ہیلتھ سمیت تمام ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی نے راول روڈ، محلہ محمود علی شاہ،طہماسپ آباد نالوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کروڑوں روپے کا فنڈز نالوں کی صفائی پر صرف کاغذوں میں زبانی جمع خرچ خانہ پوری کی جاتی ہے۔اس گندگی کوڑے کرکٹ کی وجہ سے مکھیاں مچھروں کی بھرمار ہے۔مون سون کی بارشوں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا ہے۔ہم وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور نالوں کی گہری تک صفائی کی جائے۔
راولپنڈی: اندرون شہرنالوں کی کاغذوں میں صفائی ،کروڑوں کے فنڈز خرد برد




