راولپنڈی ( نیوزرپورٹر ) قوموں کیلئے عزم و ہمت اور انتھک محنت ہی کامیابی کا زینہ ہے محنت کا پھل ضرور ملتا ہے اور قومیں اس ثمر سے فیضیاب ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما،صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے وزیراعظم کی 100 دن کی کا رکردگی اور خطاب کے حوالے سے کارکنوں سے گفتگومیں کیا انہوں نے کہا کہ ملک تو76 برسوں سے ہی نازک دور سے گزر رہا ہے ہم نے ایک آزاد خودمختار عظیم ملک پاکستان تو بنا یا، اسکے استحکام،سلامتی اور دفاع کیلئے ایٹم بم تک بنا ڈالا اور دفاع کو مزید قوت بخشنے کیلئے میزائل ٹیکنالوجی،ہتھیاروں سے لیس بہادر افواج بھی موجود ہے جو دفاع وطن اور قیام امن کیلئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کر رہی ہیں یہ سب ہمارے محب وطن سائنسدانوں، انجینئر ز اور غیور قیادت نے ملک و قوم کو دیا مگر دوسری جانب قوم آج بھی ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ غربت،مہنگائی،بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے آج عام آدمی اور مزدور کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا،تعلیم،صحت،خوراک و ادویات عوام کیلئے انتہائی مشکل مرحلہ بن چکا ہے حتی کہ بچوں کیلئے دودھ تک انتہائی مہنگا ہوچکا،عوام کو کاروبار زندگی کی انجام دہی کیلئے حاصل سہولیات پانی، بجلی،گیس اور پیٹرول جیسی اہم ضروریات پربھی بھاری بھرقم بلز لا متناہی ٹیکسز کا سامنا ہے عامر صدیقی نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دکھائی دیتا،جبکہ حکومت واشرافیہ کو لا محدود سہولیا ت ومراعات پر کسی قسم کی کمی نہ کرنا اور انکے حصے کا بوجھ بھی عام عوام پر ڈالنا ظلم نہیں تو کیا ہے؟ قرضے قومی وقار کے منافی ہیں قوم IMF قرضوں کے بوجھ تلے دب چکی وزیراعظم کا IMF سے یہ آخری قرض کا اعادہ توخوش آئند ہے قرضوں سے نجات بھی ممکن ہے حکومت کفایت شعاری،خودانحصاری اپنائے،سادگی کو فروغ دے، میڈ ان پاکستان قابلِ فخر بنائے، اشرافیہ اور ادارے تو ترقی کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر قومی ادارے تباہی کا شکار ہیں،نجکاری کے بجائے اہل لوگوں سے استفادہ بہتر ہوگا،قومی اداروں سے مراعات و سہولیات ختم کر دیں جائیں اور ورکز پرائیویٹ اداروں کی طرح خدمات انجام دیکر ادارے اور ملک کو مستحکم کریں،عزمِ عالی شان سب سے پہلے پاکستان۔
Related Posts

100 افراد کے قاتل نے ذمہ داری بانی ایم کیو ایم پر ڈال دی
- Rizwan Malik
- اکتوبر 10, 2019
- 0
کراچی: 100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر نے اپنی حالت کا ذمہ دار بانی ایم کیوایم کو ٹھہرادیا۔ قتل کی واردتوں […]

پاکستان میں بیڈمنٹن کو فروغ دینے کے لئے شہر کی سطح پر اکیڈمیاں بنانے کی ضرورت ہے ، پلوشہ بشیر
- Rizwan Malik
- نومبر 25, 2020
- 0
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن سٹار پلوشہ بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر […]

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست قبول کر لی
- Rizwan Malik
- ستمبر 15, 2023
- 0
فیصلے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 6 سابق وزرائے اعظم کے خلاف کیسز دوبارہ کھل گئے جسٹس منصور علی شاہ نے […]
